رمضان ریلیف پیکج کا اعلان، کون کونسی اشیا سستی ہوں گی؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے رمضان ریلیف پیکج 2024 کا اعلان کردیا۔

ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹا ، چینی ، گھی ،کوکنگ آئل، چاول،دالوں،کھجور،بیسن،دودھ،مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملےگی اورٹارگٹڈ سبسڈی کےعلاوہ عام صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں