ن لیگ کا حکومت کے قیام سے قبل ہی بجلی، پیٹرول اور گیس مہنگی کرنے کا اعلان

ن لیگ کا حکومت کے قیام سے قبل ہی بجلی، پیٹرول اور گیس مہنگی کرنے کا اعلان
اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بعض شہروں میں 87 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے، ان حالات میں گیس، بجلی اور پیٹرول مہنگا کرنا پڑے گا، چوری بند کردیں، گیس بجلی سستی ہوجائےگی۔انہوں نے کہاکہ میثاق معیشت پر تو ہم نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی پیش کش کی تھی، تاہم پی ٹی آئی نے ہماری میثاق معیشت کی پیش کش کو مسترد کردیا تھا، وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے صدر ن لیگ کی نامزدگی پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف دیگر جماعتوں کے ساتھ اچھا ڈیل کرسکیں گے، نوازشریف قائد ہیں ان کا حکم فائنل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close