تحریک انصاف کا حمایت یافتہ رکن اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگیا

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف کے سندھ سے حمایت یافتہ نو منتخب رکن اسمبلی اعجاز سواتی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

اعجاز سواتی نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 سے انتخاب لڑا اور کامیاب ہوئے۔ بعد ازاں انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ اپنے حلقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقے کی عوام اور دوستوں کی مشاورت سے پیپلز پارٹی میں شامل ہوا۔ اعجاز سواتی نے ریکٹ کے انتخابی نشان پر حالیہ الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں