پیپلزپارٹی کی ترجیح، ن لیگ یا پی ٹی آئی؟ شیرافضل مروت کا تہلکہ خیز بیان

اسلام آباد(پی این آئی)پہلی ترجیح، ن لیگ یا پی ٹی آئی؟ شیرافضل مروت کا تہلکہ خیز بیان۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری کل رات 11 بجے تک مجھ سے رابطے کرتے رہے، پیپلزپارٹی نے عندیہ دیا کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی ہے۔ملک میں عام انتخابات کے بعد سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے، ایسے میں رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری درمیان کے لوگوں کے ذریعے ان سے رابطے کرتے رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیرافضل نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عندیہ دیا ہے کہ جو آپ کی سیٹیں ہیں ڈیو پراسس آف لا سے واپس لے لیں، ہم اعتراض نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دو ٹوک موقف ہے کہ مینڈیٹ چرانے والوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی نہیں کرسکتے، یہ پیش رفت کل بانی پی ٹی آئی کے نوٹس میں لاؤں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں