کراچی(پی این آئی)آن لائن ٹیکسی سروس کریم کومبینہ ٹویٹ
کرنا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا۔۔۔۔۔۔کریم پاکستان کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر سیاسی اور ذومعنی ٹویٹ کرنا اس مرتبہ مہنگا پڑ گیا ہے کیونکہ صارفین نے ‘ بائے کاٹ کریم’ کا آغاز کر دیاہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے جارہی ہے اور مریم نواز کے مطابق مخلوط حکومت کے پیش نظر نوازشریف نے وزیراعظم کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ لیتے ہوئے شہبازشریف کو نامزد کر دیاہے جبکہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔
اس صورتحال میں سوشل میڈیا صارفین بھی کافی ایکٹو دکھائی دیتے ہیں اور اس دوران آن لائن ٹیکسی سروس ‘ کریم پاکستان’ کو ذومعنی کے ساتھ ساتھ مبینہ ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا لیکن سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں ۔کریم پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ” پروگرام تو وڑ گیا ” لکھ کر ٹویٹ کیا جو دیکھتے ہی ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اور اس پر ن لیگ کے آفیشل پیج کی طرف سے جواب بھی دیا گیا ۔آن لائن ٹیکسی سروس نے جب معاملہ بگڑتے دیکھا تو ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرنے میں ہی عافیت جانی ۔ مسلم لیگ نے کریم پاکستان کے سیاسی بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ پہلی مرتبہ نہیں جب انہوں نے اس طرح کی حرکت کی ہو، کریم پاکستان اپنا اصلی رنگ ایک مرتبہ پھر دکھا رہاہے ، انہیں سیاسی ایجنڈا پھیلانے میں زیادہ دلچسپی ہے ، جو کہ شرمنا ک ہے۔ن لیگ کے آفیشل پیج پر اس طرح کا رسپانس آنے سے یقینی طور پر کریم پاکستان کے سوشل میڈیا ٹیم کو ہوش آیا ہو گا اور انہوں نے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا لیکن اب یہ وائرل ہو چکا ہے اور صارفین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ‘ بائے کاٹ کریم ‘ کا ٹرینڈ بھی چل نکلا ہے تاہم ان کے حق میں بھی صارفین پیغامات جاری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔
رانا صاحب نامی ٹویٹر صارف نے اپنے پیغام میں کریم کی ایپلی کیشن موبائل سے ڈیلیٹ کرتے ہوئے سکرین شاٹس شیئر کیے اور کہا کہ آپ نے اس پارٹی کے بارے میں بات کی جو ہماری پسندیدہ ہے اس لیے نہ صرف ہم آپ کی ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کر رہے ہیں بلکہ بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں ۔رشی نامی صارف نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈ ل پر کریم پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سکرین شاٹ شیئر کیا ۔جہاں کریم پاکستان کے خلاف ایک نیا محاذ کھل چکا ہے وہیں ان کی حمایت میں بھی لوگ سامنے آ رہے ہیں ۔عاقد نامی صارف نے لکھا کہ میں آج ہی کریم پاکستان کی ایپلی کیشن سے رائیڈ بک کروں گا اور انہیں سپورٹ کروں گا جو ملک کو سپورٹ کرتے ہیں ۔بلال امجد نامی صارف نے کریم پاکستان کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ” آپ نے یہ بہت اچھا کیا ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں