پیپلز پارٹی کی ن لیگ سے ڈیل ، خدشے کا اظہار

لاہور(پی این آئی)پیپلز پارٹی کی ن لیگ سے ڈیل ، خدشے کا اظہار۔۔۔۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی عہدوں کے لیے (ن) لیگ سے ڈیل نہ کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی تینوں عہدے اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جس کے لیے پارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپنے امیدوار لائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔پی پی ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ کی اپنی پالیسی ہے کہ وہ امیدوار کھڑے کرے یا نہ کرے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم کی سپورٹ کرنے پردونوں عہدے پیپلز پارٹی کو دینےکی پیشکش کی تاہم اس ملاقات میں صدر مملکت کے عہدے پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں