پی ٹی آئی آزاد امیدواروں کی جماعت اسلامی میں شمولیت کا معاملہ، جماعت اسلامی میں اختلافات سر اٹھانے لگے

پشاور( پی این آئی)خیبرپختونخوامیں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شمولیت کے اور مل کر حکومت قائم کرنے کے معاملے پر جماعت اسلامی کے اندر اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی کی جانب سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت سازی کے لیے اتحاد کا گرین سگنل دے دیا ہے اور آزاد امیدواروں کے تحفظ کے لیے اگر پی ٹی آئی کو جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو خوش آمدید کہیں گے۔دوسری جانب جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان نے مرکز اسلامی پشاور سے جاری بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا۔پروفیسر ابراہیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا اخلاقاً کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبے میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں