وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد ہوتے ہی علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف مل گیا

ڈی آئی خان (پی این آئی) نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما اور نو منتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی علی امین گنڈا پور پشاور ہائیکورٹ ڈی آئی خان بینچ میں پیش ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اب تک تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرلی ہے۔یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد کیے جانے کی تصدیق کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close