نواز شریف سے الیکشن جیتنے والے شہزادہ گشتاسپ خان نے بڑا چیلنج کر دیا

مانسہرہ (پی این آئی )قومی نشست این اے 15سے آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اپنی شکست تسلیم کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔

میں نے 25200 کی برتری سے کامیابی حاصل کی ہے۔شہزادہ گشتاسپ خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جے یو آئی کے امیدوار مفتی کفایت اللّٰہ نے بھی اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ این اے 15 کی خاتون آر او پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، وہ 3 دن سے آفس نہیں آئیں۔ نوازشریف کا رشتہ دار انہیں غلط اطلاعات دے کر اپنی شرمندگی مٹا رہا ہے۔اگر نواز شریف کو شکست ہضم نہیں ہو رہی تو ہم دوبارہ الیکشن کے لیے بھی تیار ہیں۔یاد رہے کہ 10 فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close