بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار کیوں نہیں بنے؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں اس لئے میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہوں،پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی،پی ٹی آئی نے اعلان کردیا کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنائے گی۔

انہوں نے پیپلزپارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ سی ای سی اجلاس میں سیاسی اور ملک کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، پیپلزپارٹی کا اصولی فیصلہ کہ ہم پاکستان کے ساتھ رہنا ہے اور مشکل سے نکالنا ہے، وقت آگیا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگائے، پیپلزپارٹی کے پاس وفاقی حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں ہے، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت عظمیٰ نہیں لیں گے۔میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ہوں، پی ٹی آئی نے اعلان کردیا کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنائے گی، اس لئے پی ٹی آئی کا حکومت بنانے کا امکان ختم ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں بڑی جماعت ہے،مسلم لیگ ن نے ہمیں حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت میں کابینہ میں وزارتیں نہیں لے گی، کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی ، حکومت کی تشکیل یقینی بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کو ووٹ دیں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا نے کہا کہ عوام نے الیکشن میں حصہ لیا ہے عوام اب مزید سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتے۔ حکومت سازی کے عمل اور سیاسی استحکام کیلئے ایک کمیٹی بنائی ہے۔یہ کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کرے گی۔ کوشش کریں گے کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close