ن لیگ نے بھی انتخابی نتائج مسترد کر دیے، 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ

پشاور (پی این آئی) انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں،مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبے میں 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن صوبے میں 10 حلقے کھولے۔اس وقت پی ٹی آئی نام کی کوئی پارٹی موجود نہیں، آزاد امیدواروں کے گروپ کو پارٹی نہیں کہا جاسکتامسلم لیگ( ن) خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج مسترد کرتی ہے، پورے صوبے میں جعلی فارم 45 تقسیم کیے گئے۔اپنے ایک بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ 10 حلقے کھلیں گے نہیں تو انتخابی نتائج کوئی جماعت تسلیم نہیں کرے گی، خیبرپختونخوا میں تیسری جعلی اسمبلی بنا کر پختون قوم کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا گیا۔صوبے میں انارکی پھیل رہی ہے، ملک کے وجود کے خلاف سازشیں بنائی جا رہی ہیں۔پولنگ اتنی ہے ہی نہیں جتنی فارم 45 میں بتائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close