ن لیگی حکومت نے اگرمشکل فیصلے نہ کئے تو۔۔؟خبردار کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت نے اگرمشکل فیصلے نہ کئے تو اقلیتی حکومت دیرپا نہیں چلے گی،پی ٹی آئی تگڑی اپوزیشن کرے گی،پیپلزپارٹی سمجھتی کہ ن لیگ مسائل سے نمٹیں، حکومت پر پیپلزپارٹی کی تلوار لٹکی رہے گی۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اقلیتی حکومت ہوگی ، جس کا پیپلزپارٹی باہر بیٹھ کر ساتھ دے گی اور ایم کیوایم ساتھ بیٹھ کر ساتھ دے گی، جبکہ پی ٹی آئی بھرپور تگڑی اپوزیشن کرے گی۔حکومت کو جو اصلاحات چاہئیں ،معیشت کو ٹھیک کرنا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا ہے آئی ایم ایف کے بہت سارے سوالات ہوں گے۔ آئی ایم ایف نے بہت ساری اصلاحات کی بات کرنی ہے، پھر اسی طرح مسلم لیگ ن نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے کہ پیٹرول ، بجلی گیس سستی کردیں گے، حکومت کیلئے اگلے دو سال بہت مشکل ہوں گے، یہ دیکھنا پڑے گا کہ حکومت کتنا بردباری کے ساتھ ان چیزوں سے نمٹنے کی کوشش کرتی ہے۔

میری قیادت کے ساتھ کوئی رابطے نہیں ہے، ان کو میرے کسی مشورے کی کوئی ضرورت ہے نہ ہی میرے پاس کوئی مشورہ ہے۔ پاکستان جس نہج پر آگیا اب مزید غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ آج اگر 15فیصد سے 25فیصد تک مہنگائی ہے تو اس کا بھی نتیجہ بھی سب نے الیکشن میں دیکھا۔ سیاسی لیڈرز کو چیزیں بانٹنے سے گریز کرنا ہوگا، طویل مدتی ویژن رکھنا ہوگا۔ ملک کی خاطر کچھ مشکل فیصلے کرنا ہوں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close