پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کس سیاسی جماعت میں شمولیت کے خواشمند؟

ویب ڈیسک (پی این آئی)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے رہنما عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خواہش ہےان کے حمایت یافتہ آزاد کامیاب امیدوار جماعت اسلامی میں شامل ہوں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں عنایت اللہ خان کا کہناتھا کہ ہمارا ایک ممبر بھی نہ ہو تو پی ٹی آئی کے آزاد امیدوارجماعت اسلامی میں شامل ہوکر حکومت بناسکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ ان کے آزاد امیدوار جماعت اسلامی میں شامل ہوں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جماعت اسلامی کو بحیثیت پارٹی جوائن کرسکتے ہیں تاہم پی ٹی آئی نے اب تک جماعت اسلامی کے ساتھ محض ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔عنایت اللہ خان کے مطابق حکومتیں ٹیلیفونک گفتگو سے تو نہیں بنتیں، بیٹھ کر ہی کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے، جماعت اسلامی اخلاقی ساکھ برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی سے غیرمشروط بات کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close