ووٹوں کی دوبارہ گنتی، یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں میں کمی ہوگئی

ملتان(پی این آئی)ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148میں پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں میں کمی ہو گئی، آر او نے نیا فارم 49جاری کر دیا جس کے مطابق یوسف رضا گیلانی 141ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔

ملتان کے حلقے این اے 148 میں ریٹرننگ افسر نے نیا فارم 49جاری کردیا،یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں میں کمی، لیڈ 293سے کم ہو کر 141ہو گئی ،یوسف رضا گیلانی نئے جاری شدہ فارم 49کے مطابق 141ووٹوں سے کامیاب قرارپائے۔آر او ارشوگوپانگ نے کہاکہ فارم 47میں کلیریکل غلطیاں تھیں جنہیں درست کیا گیا،آر او کاکہناتھا کہ این اے 148میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوئی،یوسف رضا گیلانی کی موجودہ لیڈ میں پوسٹل بیلٹ ووٹ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close