اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا؟ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے واضع کر دیا

لاہور(پی این آئی)اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا؟ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے واضع کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نےکہا ہےکہ ہم مزید 50 نشستیں ملنے کا انتظار کریں گے اور مل گئیں تو اکیلے حکومت بنائیں گے ورنہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ جس پارٹی کے پاس سب سے زیادہ ارکان ہوں اسے ہی حکومت بنانے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت بنانے کا ہمارا تجربہ کامیاب نہیں رہا، ایک وسیم قادر کے سوا ہمارے باقی سب ارکان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، وسیم قادر اغوا ہوئے، روحیل اصغر شریف خاندان کے ممبر ہیں۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا یہ المیہ ہے کہ سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت کو تسلیم ہی نہیں کیاجارہا، یہ پہلا الیکشن ہے جس میں ووٹر امیدوار اور انتخابی نشان خود ڈھونڈ رہے تھے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹ کو تار تار کررہے ہیں، ہم لوٹ مار کرکے باہربھاگنے والے نہیں، یہ آتے ہیں پاور گریب کرتے ہیں اور لوٹ مار کرنے کے بعد باہر بھاگ جاتے ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 92 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close