جہانگیر ترین کے بعد پرویز خٹک کا بھی سیاست چھوڑنے کا فیصلہ؟ ردِعمل آگیا

پشاور (پی این آئی) الیکشن میں شکست پر سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز پرویزخٹک نے پارٹی کی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں، بیٹوں سمیت سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز پرویزخٹک نے عام انتخابات 2024 میں بدترین شکست کو تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں، بیٹوں سمیت سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔فیصلہ کیا ہے کہ بطور پارٹی چیئرمین شپ سے استعفا دے کر نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔ آئندہ چند دنوں میں اپنا اور اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کروں گا، جلد ہی نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے اجلاس بلایا جائے گا۔میری عمر کا بھی تقاضا ہے کہ میں مزید سیاست میں نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی دراصل یہ عوام کا ردعمل تھا۔

دوسری جانب پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میرے سیاست چھوڑنے کی خبر جھوٹی ہے، کچھ دیر کیلئے آرام کرنا چاہ رہا ہوں، ابھی میں آرام کررہا ہوں اس کے بعد میری جدوجہد جاری رہے گی۔میں نے سیاست نہیں چھوڑی اور نہ ہی پارٹی کو چھوڑا ہے، فی الحال بریک لے رہا ہوں۔میرے بارے میں غلط خبریں چلائی جارہی ہیں کہ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ یاد رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سربراہ آئی پی پی جہانگیرترین بھی سیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ یاد رہے چئیرمین استحکام پارٹی مستعفی جہانگیر ترین نے آئی پی پی کی چیئرمین شپ اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

close