جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب، کون کونسے نام زیر غور؟

لاہور(پی این آئی)جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب، کون کونسے نام زیر غور؟جماعت اسلامی کے نئے امیر کے لیے تین نام سامنے آگئے اور پارٹی ترجمان قیصر شریف نے بتایا ہے کہ جماعت اسلامی کے نئے امیر کیلئے اعلان کردہ تین ناموں میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں، اراکین ان 3 کے علاوہ بھی کسی رکن کے امیر کے منصب پر انتخاب کیلئے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ امیرجماعت کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ 2024 تک مکمل کیے جائیں گے،

اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے، جماعت اسلامی میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close