میانوالی، پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

میانوالی (پی این آئی) ضلع میانوالی کے قبول خان چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔۔۔۔ پنجاب پولیس ایک بیان میں کہا ہے کہ 12 سے 13 دہشت گردوں نے رات گئے قبول خان چیک پوسٹ پر تین اطراف سے حملہ کیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر جدید اسلحے سے شدید فائرنگ کی۔۔۔۔۔۔ پنجاب پولیس نے بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر ہائی الرٹ کر دیا ہے۔۔۔۔۔ ترجمان کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں نے بہترین حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔۔۔۔۔

پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی اور فائرنگ سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close