ن لیگ سے حکومت سازی سے متعلق کیا بات ہوئی؟خالد مقبول نے بتا دیا

کراچی (پی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لیگی قیادت سے ملاقات خاصی بار آور ثابت ہوئی ہے تاہم اس میں حکومت سازی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی بات کرنا زیادہ اہم ہے، ریاست اور جمہوریت کو بچانے کی ضرورت ہے اور اِسی کو ترجیح دی جانی چاہیے، ہم نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے حکومت سازی پر کوئی بات نہیں کی، گِلے شِکوے کرنے کی اطلاع بھی درست نہیں، ملک کے حوالے سے خطرات اور اندیشے ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔بتایا جارہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کی، ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی، اس وفد میں سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار اور سندھ کے سابق گورنر کامران خان ٹیسوری بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close