ہوسکتا ہے ن لیگ کو دوبارہ اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگانا پڑے،پیشگوئی کر دی گئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے ن لیگ کو دوبارہ اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگانا پڑے۔

جیو نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ اگر آج بھی ملک کو افرا تفری اور اسمبلی ٹوٹنے سے بچانے کیلئے ہمیں کوئی قیمت دینا پڑی تو ہم تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے ن لیگ کو دوبارہ اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگانا پڑے کیونکہ اگر کوئی بھی جماعت حکومت نہیں بناتی تو آئین میں واضح لکھا ہے کہ اسمبلی ٹوٹ جائے گی اور دوبارہ الیکشن ہوں گے، ملک اس کا متحمل نہيں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکےہیں، چوتھی بار کابھی استحقاق رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close