پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو کس نے جتوایا؟ بڑا الزام لگا دیا گیا

پشاور (پی این آئی) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 8 فروی کے انتخابات بدترین انتخابات تھے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے ساتھ ڈيل کرکے جتوایا گيا، یہ انتخابات سوداگری کا بازار تھے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہاکہ انتخابات کی دن نیٹ ورک ڈاؤن کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں آزاد امیدواروں کو جتوایا گیا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی ساتھ ڈیل کی گئی تھی، 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سودا گری کا بازار تھا، بیشتر امیدواروں نے پیسے لگا کر اپنی سیٹ جیتی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ حیات آباد سے ایک افغان شہری الیکشن جیت کر ممبر بن گیا، میں اپنی جد وجہد جاری رکھوں گا، کچھ لوگ پاکستان کو کھا رہے ہیں، ہم نے ملک کیلئے قربانی دی ہے، اپنی قوم کی خدمت اور ترجمانی کے لیے پارلیمان کی ضرورت نہیں۔

ایمل ولی نے کہا کہ ہم انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں، تمام وہ حلقے جن پر اے این پی دوسرے نمبر پر ہے وہ کھولے جائیں، ہمارے مطالبات نہ مانیں گے تو پورے صوبے میں احتجاج کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close