اہم سیاسی جماعت کی ن لیگی قیادت سے ملاقات ملتوی

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین نے (ن) لیگی قیادت سے آج کی ملاقات کے ملتوی ہونے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ (ق) لیگ اور( ن) لیگ کی قیادت میں آج ہونے والی ملاقات ملتوی کردی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قائد چوہدری شجاعت کل اسلام آباد روانہ ہوں گے۔(ق) لیگ رہنما نے یہ بھی کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران حکومت سازی کے معاملے پر نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close