اسلام آباد (پی این آئی) نئی منتخب ہونے والی قومی اسمبلی کا اجلاس ممکنہ طور پر 29 فروری کو بلایا جائے گا۔
نئی منتخب قومی اسمبلی کے 29 فروری کو ہونےوالے افتتاحی اجلاس میں نئے منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدار ت سپیکر پرویز اشرف کریں گے اور نئے منتخب اراکین سے حلف لیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ قانون کے تحت الیکشن کے بعد 14 روز کے اندر اندر منتخب اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا، کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد 60 خواتین اور 10 غیر مسلم نشستوں پر سیاسی جماعتوں کا تعین کیا جائے گا اور آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی پارٹی کو جوائن کرنے کی مہلت دی جائے گی۔ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت انتخابات کے 21 روز کے اندر نئی قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں