حکومت سازی کا معاملہ، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو بڑی پیشکش کردیں

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ(ن) نے حکومت سازی کے لیے پیپلزپارٹی کو 3 آئینی عہدوں کی پیشکش کی ہے۔

مسلم لیگ( ن) کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کو (ن) لیگ کی 3 آئینی عہدوں کے ساتھ پنجاب میں بھی وزارتیں دینے کی آفر دی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کےذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی کو صدر مملکت، سپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰٰ بلوچستان کا عہدہ دینے کی بھی پیشکش کی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close