ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی اُمیدوار کامیاب

لوئر دیر (پی این آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 لوئر دیر میں دوبارہ گنتی کے بعد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدوار عبیدالرحمان کامیاب ہوگئے۔

آزادامیدوارعبیدالرحمان کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی، ریٹرننگ آفیسر کے مطابق دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبیدالرحمان کامیاب قرار پائے،آراو نے بتایاکہ آزاد امیدوار عبیدالرحمان نے 23229 ووٹ حاصل کئے جبکہ جماعت اسلامی کے اعزاز الملک افکاری 19990 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق اعزاز المک افکاری 25124 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے، آزاد امیدوار عبیدالرحمان 22981 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close