لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونیوالا پی ٹی آئی کا آزاد امیدوار مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگیا

لاہور (پی این آئی) لاہور سے منتخب ہونیوالے رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے ن لیگ میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔

وسیم قادر لاہور کے حلقہ این اے 121 سے روحیل اصغر کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ حلقے اور عوام کی بہتری کے لیے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں ۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے وسیم قادر کو ن لیگ میں خوش آمدید کہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close