کوئٹہ (پی این آئی) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے۔
نواز شریف سے معذورت کرتا ہوں میں ایسے پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتا. میں نے PDM کے سٹیج پر ہر تقریر میں کہا تھا کہ اس تحریک کو عمران دشمنی کی طرف نہ لے جایا جائے۔ ہمارا مسئلہ عمران خان نہیں بلکہ Restructuring of Pakistan ہے۔میں نام نہیں لینا چاہتا کسی کا، میں نے سب سے یہی بات کی… pic.twitter.com/EQE3nBPFiD
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) February 11, 2024
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے معذورت کرتا ہوں میں ایسے پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتا کیوں کہ عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے۔ سینئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ میں نے پی ڈی ایم کے سٹیج پر ہر تقریر میں کہا تھا کہ اس تحریک کو عمران دشمنی کی طرف نہ لے جایا جائے، ہمارا مسئلہ عمران خان نہیں بلکہ پاکستان کی تعمیر نو ہے، میں نام نہیں لینا چاہتا کسی کا لیکن میں نے سب سے یہی بات کی تھی۔اسی طرح اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47اور 48سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے لیے آواز اٹھادی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام کے مینڈیٹ پر دن دیہاڑے ڈاکہ ناقابل قبول ہے، علی بخاری اور شعیب شاہین (جیتنے والے امیدواروں) کی درخواستیں عدالت میں فکس ہونی چاہئیے اور انہیں فوری طور پر سنا جانا چاہیئے، ان کی درخواستوں میں تاخیر اسلام آباد کی آواز کو مسترد کر رہی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کو حلقہ ۴۸ اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی ہے جب کہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے اور جن موصوف کو نتیجہ بدل کر جتایا گیا ہے وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے، اسی طرح شعیب شاہین بھی حلقہ ۴۷ سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج ان کے بھی حوالے نہیں کئیے جا رہے، یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں