زوردار دھماکہ، کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ افسوسناک خبر آگئی

لوئردیر (پی این آئی) زوردار دھماکہ، لوئر دیر میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

دھماکہ لوئر دیر کے علاقے شگوکس میں ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو تیمر گرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا۔

دوسری جانب ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے ہائی پروفائل دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے، اسی دوران ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے ہائی پروفائل دہشت گرد کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں داعش کے دہشت گرد سورت گل عرف سیف اللّٰہ کو ہلاک کر دیا، اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close