لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی کے کتنے ارکان سے ن لیگ اور آئی پی پی نے رابطہ کر لیا؟۔۔۔۔۔۔۔پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنے والے 8 آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے، دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر ترین نے بھی آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد ارکان میں غضنفر چھینہ، شہاب الدین سیہڑ، تیمور امجد، غضنفر قریشی، علی رضا خاکوانی، امیر محمد حسن خیلی، جہانزیب خان کھچی اور صاحبزادہ غزین عباسی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد ارکان سے ن لیگ اور آئی پی پی قائدین کی آج ملاقاتوں کا بھی امکان ہے، شہباز شریف سے رابطے کے بعد پنجاب کے 8 آزاد ارکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دونوں جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں آزاد ارکان نے حکومت سازی میں مل کر کردار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں