نواز شریف کے ساتھ یا خلاف، ق لیگ نے فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی)نواز شریف کے ساتھ یا خلاف، ق لیگ نے فیصلہ سنا دیا۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ ق حکومتی عمل میں شامل ہونے کو تیار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات میں رسمی بات چیت ہو گی۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ق لیگ کے تعلقات بہتر ہیں، ن لیگ کے ساتھ ق لیگ کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پر بھی تعلقات استوار رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے آصف زرداری سے بھی اچھے تعلقات ہیں، ق لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت کا حصہ ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حکومتی عمل میں شامل ہونے کے لیے پیپلز پارٹی سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ملاقات آج ہو گی جس میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close