سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ، پیپلز پارٹی کا منتخب ایم این اے گرفتار

دادو (پی این آئی)سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ، پیپلز پارٹی کا منتخب ایم این اے گرفتار۔۔۔۔۔۔دادو میں سیکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کے الزام میں قومی اسمبلی کی نشست پر پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار عرفان ظفر لغاری کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی رہنما فیاض بٹ اور قمبر لغاری کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔فائرنگ کا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ٹیکنیکل کالج میہڑ کے باہر پیش آیا تھا۔گرفتار افراد کے خلاف سرکار کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

دہشت گردی ایکٹ کی ایف آئی آر میں عمران ظفر لغاری سمیت 200 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹیکنیکل کالج میں پولنگ کے بیلٹ باکس موجود تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق بیلٹ باکس چوری ہونے کے شبہ میں عرفان لغاری کارکنوں کے ہمراہ پہنچے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close