پنجاب اسمبلی کے مکمل نتائج ، لیکشن کمیشن نے اعلان کردیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے مکمل نتائج ، لیکشن کمیشن نے اعلان کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے مکمل نتائج کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونیوالے تنائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 138 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، مسلم لیگ ن نے 137 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے 10 ارکان منتخب ہوئے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ قاف کے 8 ارکان صوبائی اسمبلی میں پہنچے ہیں۔

ایک نشست پاکستان مسلم لیگ ضیا الحق اور ایک نشست تحریک لبیک کو ملی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ خیال رہے کہ آزاد امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اور وہ امیدوار جیسے کوئی جماعت سپورٹ نہیں کر رہی تھی دونوں شامل ہیں۔

close