لاہور(پی این آئی)فردوس عاشق کا پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنا، آئی پی پی کاردعمل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر رد عمل سامنے آگیا۔اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد، حقائق کے برعکس مہم چلائی جا رہی ہے، ن لیگی پولنگ ایجنٹ، اےایس آئی ملی بھگت سے ووٹرز کو روک رہےتھے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دھاندلی روکنے کا کہنے پر اے ایس آئی نے بدتمیزی شروع کر دی، دھاندلی روکنے کے بجائے میرے ساتھ الجھنا اس کی بد نیتی ظاہر کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ سارے ثبوت محفوظ ہیں، جلد منظر عام پر لاؤں گی، پولیس کو جمع کرواؤں گی، دھاندلی چیمپئن ن لیگ کی دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بناؤں گی، کسی قیمت پر اپنےحلقے کا مینڈیٹ چرانےکی اجازت نہیں دوں گی۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں