ایم کیو ایم پاکستان کا وفد لاہور پہنچ گیا

کراچی(پی این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کا وفد لاہور پہنچ گیا۔۔۔۔۔۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی دعوت پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد لاہور پہنچ گیا۔ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق متحدہ کا وفد ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی دعوت پر لاہور پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف متحدہ وفد کو وفاق میں مشترکہ حکومت سازی کیلئے تعاون کی درخواست کریں گے۔۔۔۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کل شہباز شریف کا فون آیا تھا، آج بلا رہے تھے، لیکن ہماری مصروفیات ہیں۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رات تک طے کر پائیں گے ہو سکتا ہے وہ آئیں یا ہم چلے جائیں، ن لیگ سے ایک دو روز میں بات چیت کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، میرا خیال ہے شہباز شریف کو یہاں آنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں