پہلا آزاد اُمیدوار جو پیپلزپارٹی میں شامل ہوگیا

کراچی (پی این آئی) جیکب آباد کے حلقہ پی ایس 3 گڑھی خیرو پر کامیاب آزاد امیدوار ممتاز حسین جکھرانی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ممتاز جکھرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پیپلز پارٹی میں 40 سال سے ہوں اور رہوں گا پیپلز پارٹی میں غیر مشروط طور پر شامل ہو رہا ہوں کسی اور پارٹی میں شامل ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور فریال تالپور میرے لیڈر ہیں میرا آزاد انتخابات میں حصہ لینا اتحادیوں کی مرضی تھی، الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دوں گا کہ مْجھے پیپلز پارٹی میں گِنا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close