تحریک انصاف کی ’بلے‘ کے بغیر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی ٹرپل سنچری ہوگئی

لاہور (پی این آئی) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پی ٹی آئی کی ٹرپل سینچری، تحریک انصاف مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 300 یا اس سے زائد نشستیں حاصل کرنے والی واحد جماعت بن گئی۔

اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی 95، پنجاب اسمبلی کی 116، خیبرپختونخواہ کی 83 جبکہ سندھ کی 11 نشستوں پر فتح حاصل کر چکے۔ یوں تحریک انصاف کو اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 305 نشستیں حاصل ہو چکیں۔ تحریک انصاف کے علاوہ کوئی دوسری جماعت 300 یا اس سے زائد نشستیں حاصل نہیں کر سکی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 257 نشستوں کے غیر حتمی سرکاری نتائج جاری کر دیے۔ نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی میں سب سے بڑا گروپ بن گئے ہیں۔ اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی تعداد 95 ہے، جبکہ دیگر آزاد اراکین کی تعداد 4 ہے۔

دوسرے نمبر پر اب تک مسلم لیگ ن ہے جسے اب تک 76 نشستیں ملی ہیں، تیسرے نمبر پر پیپلز پارٹی 54 نشستوں اور چوتھے نمبر پر ایم کیو ایم پاکستان 17 نشستوں کے ساتھ ہے۔ مسلم لیگ ق، جے یو آئی ف کو 3،3 جبکہ آئی پی پی کو 2 نشستیں لیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان راؤف حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ ہماری 60 کے قریب سیٹیں چھینی گئیں وہ واپس لیں گے،ہم ٹربیونلز میں جائیں گے اور ضرورت پڑی تو عدالت بھی جائیں گے، ہمارے پاس ثبوت ہیں، ثبوت پیش کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے ۔انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری 60 کے قریب سیٹیں چھینی گئی ہیں وہ واپس لیں گے، ہم ٹربیونلز میں جائیں گے اور ضرورت پڑی تو عدالت بھی جائیں گے، ہمیں کچھ حلقوں کے فارم 47 نہیں دیئے گئے، 60 سیٹیں لینے کیلئے ہم قانونی راستہ اپنائیں گے، ثبوت پیش کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے ہمارے پاس ثبوت ہیں، ابھی ہم اپنی اسٹریٹجی اوپن نہیں کریں گے، ہم نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پارٹی کانشان لینے کا کیس بھی لڑیں گے، ہماری قانونی پہچان موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم منڈی لگانے والے لوگ نہیں دوسری جماعتیں لگاتی رہی ہیں،زرداری اور شریفوں کی بڑی مشہوری ہے، ہم نے سوچ سمجھ کراپنے آزاد امیدواروں کو سیٹیں دی تھیں، میرا نہیں خیال کہ ان کے ضمیر خریدے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close