مراد علی شاہ نے حیرت کا اظہار کر دیا

کراچی(پی این آئی)مراد علی شاہ نے حیرت کا اظہار کر دیا۔۔۔۔۔۔۔سابق وزیراعلیٰ سندھ اور رہنما پیپلز پارٹی مراد علی شاہ نےکراچی سے ایم کیوایم کو ملنے والی سیٹوں پر حیرت کا اظہار کردیا۔ گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے خیال میں کراچی سے اور جماعتوں کو بھی سیٹیں ملنی تھیں لیکن ایم کیو ایم کو ملنے والی نشستیں سرپرائز ہیں۔۔۔۔۔۔۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم جائزہ لیں گےکہ ایم کیو ایم کو اتنی سیٹیں کیسے ملیں؟ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنما اگر بانی متحدہ کی زبان میں بات کریں گے تو اُن سے بات کرنا مشکل ہوجائےگا۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن فوج، رینجرز اور پولیس اہل کاروں کی شہادتوں کے بعد حاصل کیا ہے، اس کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close