پی ٹی آئی امیدواروں کی الیکشن میں واضح برتری، سینئر سیاستدان نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

لاہور (پی این آئی) جاوید ہاشمی کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے عام انتخابات 2024 کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ قوم 8 فروری کو جمہوریت کی یوم فتح کے طور پر منائے۔دوسری جانب سینئر صحافی و اینکر ندیم ملک نے گفتگو کرتے ہوئے عام انتخابات 2024 کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم 2 بنی تو جو کچھ بچ گیا ہے وہ بھی تباہ ہو جائے گا۔ تحریک عدم کے وقت پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی کو نکالا، اسٹیبلیشمنٹ کی حمایت سے سب اکٹھے ہوئے اور بیڑہ غرق ہو گیا۔

پی ڈی ایم کو عمران خان کو نکالنے کے بعد ڈالر 179 پر ملا اور 305 پر چھوڑ کر گئے، اب اگر ڈالر 500 روپے پر لے کر جانا ہے تو پی ڈی ایم کا تجربہ دوبارہ کر لیں۔تحریک انصاف کو عوام کا مینڈیٹ ملا ہے، جس کا احترام کیا جائے۔ سپریم کورٹ میں پٹیشن پڑی ہے اسے سنا جائے تحریک انصاف کو انتخابی نشان واپس کیا جائے تاکہ پارٹی کا اسٹیٹس بحال ہو اور ان کے جیتنے والے آزاد امیدوار پارٹی کا حصہ بن سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close