حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی)حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوروں کو مسلط نہیں ہونے دیں گے، قانونی جنگ لڑیں گے۔ کراچی میں احتجاج کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکنان سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں، دھاندلی برداشت نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلے انتخابات نہیں کرانا چاہتے تھے، پھر الیکشن کے روز انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بند کر دیا گیا۔8 فروری ملکی تاریخ کا بدترین دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام اپنا حق لے کر رہیں گے، 8فروری کو ان کے حق پر ڈاکہ مارا گیا، ہم آج سے جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کا جعلی نتیجہ نہیں مانتے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ جعلی مینڈیٹ ماننے سے انکار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close