فیصل آباد (پی این آئی) فیصل آباد کے حلقے پی پی 107 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے باوجود آزاد امیدوار کی جیت برقرار رہی۔
صوبائی حلقے پی پی 107 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا تاہم رزلٹ برقرار رہا اور آزاد امیدوار جاوید نیاز منج 27 ہزار 609 ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خالد پرویز 26 ہزار 354 ووٹوں کیساتھ ان سے پیچھے رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں