اسلام آباد(پی این آئی) سینئر صحافی محمد صالح ظافر نے انکشاف کیا ہے کہ توقعات کی جارہی ہیں کہ کوئی خاتون ملک کی اگلی صدر ہوں گی، ملک کے نئے صدر کا انتخاب اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے کے آغاز تک ہو جائیگا کیونکہ آئینی دفعات کے مطابق اس کا انتخاب 8 مارچ یا اس سے پہلے ہونا ہے۔
یہ بھی توقعات کی جارہی ہیں کہ کوئی خاتون ملک کی اگلی صدر ہوں گی۔ ملک کے نئے صدر کے متعلق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے درمیان کل لاہور میں ہونے والی بات چیت میں اور کچھ دیگر اہم معاملات بھی سامنے آئے۔ ملاقات مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ایڈوائس پر ہوئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ تینوں رہنماؤں نے قومی مسائل کے حل کے لیے ایک قابل عمل حکومت کی تشکیل کے لیے اپنے تعاون کے لیے آگے بڑھنے کے راستے پر تبادلہ خیال کیا۔امکان ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے پہلے اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں طلب کرلیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں