کتنے آزاد اُمیدوار ہم سے رابطے میں ہیں؟ بلاول بھٹو کا ردِعمل آگیا

کراچی (پی این آئی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں سیاسی استحکام لانا چاہتے ہیں،میں ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی فیصلے کا اعلان کرسکوں۔

نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو میں نئی حکومت بنانے کے حوالے سے سوالات کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے مکمل نتائج سامنے آجائیں اس کے بعد صورتحال واضح ہوگی،آزاد امیدواروں میں سے کچھ ہم سے رابطے میں ہیں،آزاد امیدوار کیا فیصلہ کرتے ہیں اس پر بھی عوام کی نظر ہے، میں اکیلے حکومت نہیں بناسکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں الیکشن سے مایوس نہیں ہوں لیکن لاہور میں رات تک ہم بڑے مارجن سے جیت رہے تھے، صبح اٹھا تو دیکھا ہم ہار چکے ہیں، ہم نے کم تیاری کے ساتھ پنجاب میں الیکشن مہم چلائی،ملک کےمفاد میں ہے کہ سیاسی طور پر اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں میں سے کسی نے آپ سے رابطہ کیا ہے جس بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں سے کسی نے ابھی تک ہم سے رابطہ نہیں کیا۔صحافی نے سوال کیا کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے تو آپ کیا اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائیں گے، جس کے سوال میں انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کوئٹہ میں این آئی سی وی ڈی کا یونٹ کھلوادوں،بلوچستان میں قیام امن کیلئے بھرپور کوشش کریں گےحکومت سازی کیلئے ہماری ترجیح پاکستان کے عوام ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں