ٹیکسلا (پی این آئی) ٹیکسلا کے حلقہ این اے 54 سے جیتنے والے آزاد امیدوار عقیل ملک نے اپنی نشست نوازشریف کو پیش کر دی۔
این اے 54 سے آزاد جیتنے والے بیرسٹر عقیل، مسلم لیگ ن میں شامل ۔۔۔ pic.twitter.com/Jcngk6iEY9
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) February 10, 2024
سوشل میڈیا پر صحافی غریدہ فاروقی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں این اے 54 سے الیکشن جیتنے والے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ یہ سیٹ پہلے بھی نوازشریف کی تھی، یہ ابھی بھی ان کی ہے اور آئندہ بھی محمد نوازشریف ہی کی ہو گی، میں اپنی قیادت نوازشریف اور شہباز شریف اور مریم نواز کو بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یہ نشست ٹیکسلا کی عوام کے توسط سے نوازشریف کو پیش کرتا ہوں۔اس سے قبل ان کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں یہ حلقہ خالی چھوڑا گیا تھا جس کی وجہ سے میں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں