عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

اسلام آباد (پی این آئی) مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کر لی گئی ہیں۔۔۔۔۔آج ہفتے کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کا فیصلہ سنایا۔۔۔۔۔۔عمران خان کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت دی گئی ہے جبکہ جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم حملہ کیس میں بھی ضمانت منظور کی گئی ہے۔۔۔۔۔

ان کو 12 مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔۔ اسی طرح شاہ محمود قریشی کی بھی 13 مقدمات میں ضمانت مںظور کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close