حکومت سازی ، پی ٹی آئی کا بڑادعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت سازی ، پی ٹی آئی کا بڑادعویٰ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان معظم بٹ نے کہا ہے کہ حکومت بنانے کے لیے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، وفاق اور خبیرپختونخوا میں ہم اکثریتی پارٹی ہیں۔ معظم بٹ نے کہا کہ آرٹیکل 17 کے تحت اپنے امیدواروں کا گروپ بنا کر حکومت قائم کر سکتے ہیں، کسی سے اتحاد کر کے حکومت قائم کرنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کو آزاد کہہ رہا ہے، پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا ہی حوالہ دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

معظم بٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کیے تھے، پی ٹی آئی کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا، مخصوص نشستوں کے لیے بھی ہم نے فہرست دے رکھی ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ آئین کے تحت ہم ان مخصوص نشستوں کو کلیم کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا وجود ہے، مخصوص نشستوں کے لیے پی ٹی آئی فہرست پر الیکشن کمیشن غور کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close