ن لیگ کے سینئر رہنما مانسہرہ میں نواز شریف کی شکست سے لا علم نکلے

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار مانسہرہ میں پارٹی قائد نواز شریف کی شکست سے لا علم نکلے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ میاں صاحب کو مانسہرہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا؟جس کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نہیں میاں صاحب تو جیت چکے ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مجھے تو یہ پتا ہے کہ ہم جیت چکے ہیں یہ خبر تو میں آپ سے سن رہا ہوں، میں تو مصروف رہا ہوں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 مانسہرہ کم تورغر کے 550 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان 105249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔پاکستان مسلم ليگ ن کے قائد نواز شریف 80382 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close