میرے حلقے میں ووٹ رجکیٹ کیوں ہوئے ؟مہربانو قریشی نے الیکشن کمیشن سے جواب مانگ لیا

ملتان ( پی این آئی )سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ جو نتائج آ رہے ہیں ان سے متعلق الیکشن کمیشن سے سوال کریں گے۔ جب رات 1 بجے رزلٹ آنا بند ہوا تو سب کو باہر نکال دیا گیا باقی 2 جماعتوں کے امیدوار اندر موجود تھے مجھے باہر نکال دیا گیا اس سب کی ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر پر عائد ہوتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہم نے ہار کو ہمیشہ دل سے تسلیم کیا ہے جب ووٹر کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا جائے تو دفاع کرنا ہماری ذمہ داری ہے میرے حلقے میں ساڑھے 16 ہزارووٹ رجکیٹ ہوئے ، پورے پاکستان میں کبھی اتنی بڑی تعداد میں ووٹ رجیکٹ نہیں ہوا، واضح ہے کسی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایسا کیا جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ مہر بانو قریشی این اے 151 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار تھیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close