سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کا ماسٹرمائنڈ ہلاک

راولپنڈی (پی این آئی)سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں داعش کامطلوب دہشتگرد عبدالشکورعرف نعمان عرف ابوحمزہ خراسانی ماراگیا،ہلاک دہشتگرد قلعہ سیف اللہ اورپشین میں ہونے والے دھماکوں کاماسٹرمائنڈتھا اور بلوچستان میں خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہاتھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کاامن واستحکام تباہ کرنےکی تمام سازشیں ناکام بنادیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close