اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزیر اعظم بننے کی خواہش ہے۔ انہوں نے تین روز پہلے ہی خود کو وزیراعظم ڈکلیئر کر دیا تھا۔
جیو نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے بہت جلد بازی کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے پاس کیا اکثریت ہے؟خورشید شاہ نے مزید کہا کہ نواز شریف اگر وزیر اعظم کی حیثیت سے بات کریں گے تو میرا نہیں خیال کہ پارٹی ان کے ساتھ جائے گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ہیں، ان کے کامیاب امیدواروں کو 72 گھنٹوں میں فیصلہ کرنا ہے۔ لہٰذا ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں