ق لیگ کامیاب امیدواروں سے کب ملاقات کریگی ؟ چودھری سالک حسین نے بتا دیا

لاہور (پی این آئی ) مسلم لیگ (ق) کامیاب امیدواروں کے ساتھ کب ملاقات کرے گی ؟ چودھری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین نے بتا دیا ۔ “جیو نیوز” کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام کامیاب امیدواروں کے ساتھ کل یا پرسوں ملاقات کریں گے۔ ہارنے والا الزامات لگاتا ہے، یہ تو ہمیشہ سے رہا ہے۔ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کے ساتھ وقت گزار چکے ہیں۔سیاست میں جوڑ توڑ تو ہوتی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کو پیغام دیا تھا کہ الیکشن نہ لڑیں۔

چودھری سالک حسین نے کہا کہ ہم صوبائی اسمبلی کی 8 اور قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر کامیاب ہیں،چودھری شجاعت حسین کی وجہ سے لوگوں نے مجھے ووٹ دیا۔ اس بار چوہدری شجاعت کے نام پر ووٹ ملا، اگلی بار کارکردگی پر ووٹ ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں